ابنا: ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کل کابینہ کے اجلاس میں ایران اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے درمیان طے پانے والےسمجھوتوں پر مکمل طور سے عملدرآمد کے لۓ تمام اداروں خصوصا وزارت خارجہ ، وزارت تیل ، وزارت خزانہ ، وزارت صنعت و معدن اور وزارت تجارت کی کوششوں پر تاکید کی۔ واضح رہے کہ صدر مملکت نے آٹھ جنوری کو لاطینی امریکہ کے چار ممالک کے دورے کا آغاز وینیزویلا سے کیا تھا جس کے بعد انہوں نے کیوبا ، نیکارا گوۓ اور اکواڈور کا دورہ کیا۔ صدر مملکت کا دورۂ لاطینی امریکہ چودہ جنوری کو اپنے اختتام کو پہنچا۔
ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ان ممالک کے دورے کے موقع پر ان ممالک کے سربراہوں اور اعلی حکام سے ملاقاتیں اور مذاکرات کۓ جن میں باہمی دلچسپی کے امور ، مشرق وسطی ، شمالی افریقہ کے مسائل اور یورپ و امریکہ کے اقتصادی بحران سمیت عالمی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔........ /169